بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ India Tour of South Africaکرے گی۔ تاہم اس دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی جس کے مطابق صرف تین ٹیسٹ اور تین یک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔
بھارتی ٹیم کے اس طے شدہ پروگرام کے مطابق 4 ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلے بعد مستقبل میں کھیلے جائیں گے۔
بی سی سی آئی سکریٹری شاہ نے کہا کہ 'بی سی سی آئی نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ Cricket South Africa سے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 یک روزہ میچوں کے لیے دورہ کرے گی۔ بقیہ چار ٹی 20 میچز بعد میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس Coronavirus in South Africa کی نئی قسم اومیکرون کے سبب اس دورے پر شکوک شبہات کے بادل تھے۔ جنوبی افریقہ میں کئی لوگ ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں خاص طور سے گوٹینگ صوبہ میں جہاں کیپ ٹاؤن میں پہلے دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں۔
نیدرلینڈ کی ٹیم سینچورین میں پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد 3 میچوں کا اپنادورہ ملتوی کرتے ہوئے گھر واپس لوٹ گئی۔ یورپی یونین کے کئی ممالک نے افریقہ کے جنوبی ممالک پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
تاہم انڈیا اے ٹیم اپنے چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے وہیں قیام پذیر ہے۔ دوسرا میچ جمعہ کو ختم ہوا جبکہ تیسرا پیر سے شروع ہونا ہے۔
اب یہ دیکھنا ہوگا کہ بی سی سی آئی اور سی ایس اے مجوزہ دورے کے بقیہ چار ٹی 20 میچوں کے لیے راضی ہوتے ہیں کیونکہ 2022 میں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیموں کے کرکٹ کے دیگر شیڈول طے ہیں۔