بی سی سی آئی BCCI کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'ہم اومیکرون کووڈ ویرینٹ Omicron Variant کے خطرے کی وجہ سے سیریز کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم حکومت ہند کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر چیز پر گفت شنید جاری ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔
بھارتی کرکٹ Indian Cricket Team ٹیم آئندہ ماہ تین ٹیسٹ، تین یک روزہ اور چار ٹی 20 میچوں کے لیے جنوفی افریقہ کا دورہ کرنے والی ہے یہ سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونی ہے تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خطرے کے سبب یہ دورہ ایک ہفتہ کے لیے موخر کیا جا سکتا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز مسلسل رابطے میں ہیں اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اگلے ماہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ یہ دورہ 17 دسمبر سے شیڈول ہے۔