آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ سے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آف اسپن گیندباز رویچندرن اشون فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جمعہ کے روز شروع ہونے والے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میں بھارت کے لیے مشکلیں پیدا ہوگئی ہیں۔ آخری ٹیسٹ میچ سے قبل جسپریت بمراہ اور آف اسپن گیندباز روی چندرن اشوِن جیسے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے بھارت کو بڑا دھکا لگا ہے۔ تیز گیند باز بمراہ پیٹ کے کھینچاؤ سے پریشان ہیں جب کہ اشوِن کو پسلی میں چوٹ آئی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے آخری وقت تک اپنی ٹیم الیون کا اعلان نہیں کیا تھا۔
اس کے علاوہ زخمی رویندر جڈیجا اور ہنوما وہاری کی جگہ شردل ٹھاکر اور مینک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جڈیجا جہاں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے وہیں ہنوما تیسرے ٹیسٹ میں رن لینے کے دوران ہیمسٹرنگ کے شکار ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے بلے بازی کی تھی اور میچ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
بھارت کو کھلاڑیوں کی چوٹ کی وجہ سے اس اہم میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں۔ تیز گیندباز محمد سمیع اور اومیش یادو پہلے ہی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور اب بمراہ بھی چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بمراہ کے باہر ہونے سے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں گیندبازی کی ذمہ داری نوجوان گیندبازوں پر ہی ہوگی اور ان کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بھی سنہری موقع ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میچ