اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رشبھ پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑا

رشبھ پنت بھارت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

rishabh pant
rishabh pant

By

Published : Jan 19, 2021, 11:52 AM IST

برسبین میں بارڈر گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں دن بھارتی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا نام تاریخ کے اوراق میں درج پو گیا۔

دراصل رشبھ پنت نے میچ کی چوتھی اننگز کے دوران ایک رن بنانے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

بشکریہ ٹویٹر

پنت نے نہ صرف ایک ہزار رنز مکمل کیے بلکہ بھارت کے لیے ٹیسٹ فارمیٹ میں اس اعداد و شمار کو چھونے والے تیزترین وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے۔

رشبھ پنت نے اپنے ایک ہزار رن صرف (27 اننگز) میں مکمل کیے۔ اس سے قبل بھارت کے لیے وکٹ کیپر کی حیثیت سے سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا۔

ایم ایس دھونی نے یہ کارنامہ (32 اننگز) میں انجام دیا تھا۔ اس کے بعد فاروق انجینئر (36 اننگز) اور ردھیمان ساہا (37 اننگز) کا نام ہے۔

واضح رہے کہ 23 ​​سالہ رشبھ پنت کے لیے یہ آسٹریلیائی دورہ اب تک بہت ہی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرا ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 97 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سب سے تیز ایک ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز:

  • رشبھ پنت (27 اننگز)
  • مہندر سنگھ دھونی (32 اننگز)
  • فاروق انجینئر (36 اننگز)
  • ردھیمان ساہا (37 اننگز)
  • نین مونگیا (39 اننگز)
  • سید کرمانی (45 اننگز)
  • کرن مورے (50 اننگز)

ABOUT THE AUTHOR

...view details