سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگوٹھے میں چوٹ کے بعد فریکچر بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔
بھارت کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران مچل اسٹارک کی شارٹ بال جڈیجہ کے بائیں ہاتھ کے دستانے پر لگی تھی جس کے بعد انہیں طبی مدد لینی پڑی۔ اس چوٹ کے بعد جڈیجہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں گیند بازی بھی نہیں کرسکے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک ذرائع نے بتایا 'رویندر جڈیجہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں مکمل صحتیاب ہونے کے لیے چار سے چھ ہفتوں کی ضرورت ہوگی۔
انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کا آغاز چنئی میں 5 فروری سے ہوگا۔ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ چنئی میں کھیلا جائے گا۔