مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی جیت کر جمعرات کے روز صبح ممبئی واپس آئے کپتان اجنکیا رہانے اور چار دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے رعایت دی ہے۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے ) کے حکام نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور ایم سی اے کی طرف سے مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور بی سی سی آئی اور ایم سی اے کے سابق صدر شرد پوار سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رعایت دینے کی اپیل کی گئی۔
اجنکیا رہانے اور چار دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے رعایت - مہاراشٹرا
کورونا وائرس وبا کے سبب بیرون ملک سے آئے ہوئے ہر فرد کے لیے قرنطینہ لازمی ہے۔ بھارتی ٹیم بھی آسٹریلیا دورے میں کامیابی حاصل کرکے لوٹ آئی ہے۔ تاہم انہیں یہاں کوارنٹائن کرنا ہوگا۔ لیکن مہاراشٹرا حکومت نے چند بھارتی کھلاڑیوں کی کوارنٹائن کی مدت میں رعایت کردی ہے۔
کپتان اجنکیا رہانے اور چار دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے رعایت
بعد ازں انہیں ریاست میں ضروری 14 دن کے قرنطینہ سے رعایت دی گئی ہے۔ ان میں رہانے ، روہت شرما ، پرتھوی شا، شاردل ٹھاکر، ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری اور دیگر معاون عملہ شامل ہیں۔