میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے بعد سراج کا کہنا تھا کہ جدوجہد، حوصلہ اور صبر سے ہی انعامات ملتے ہیں۔ بھارتی گیندباز محمد سراج نے کہا کہ 'امیش بھائی کے بارے میں فزیو آپ کو بتائے گا کہ تازہ ترین جانکاری کیا ہے لیکن ہم جلد سے جلد آسٹریلین ٹیم کو آل آؤٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب ہمیں زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب ہم بولنگ کرتے ہیں تو ہمارا منصوبہ صرف بنیادی باتوں پر مرکوز رکھنا اور صبر کرنا ہوتا ہے۔ "
بھارتی بولر محمد سراج نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا۔ "سب سے پہلے تو جس طرح سے میری اچھی کارکردگی ڈومیسٹک کرکٹ میں رہی ہے اور اب میں یہاں بھارت کے لئے کھیل رہا ہوں۔ میں نے جو کچھ بھی کیا ملک کے لیے کیا، مجھے باؤلنگ پسند ہے، میں مسلسل بہتر کھیلنا چاہتا ہوں، ہاں میں صرف اپنی بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں، اس دن کے لئے بھی ہمارے پاس ایک منصوبہ تھا، بس بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز کرو اور صبر کرو، وکٹ بہت سست ہوچکا تھا، لہٰذا ہمیں صرف بنیادی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت تھی۔