آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ محمد سراج کے کرئیر کا تیسرا ہی ٹیسٹ ہے اور انہوں نے 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل گابا اسٹیڈیم پر ای اے ایس پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیر خان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد سراج کو تجربی کار گیند باز محمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آخری 12کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ سراج نے سمیع کی کمی پوری کی۔
اس میچ میں بھارتی ٹیم کے اہم گیند باز جسپریت بُمرا کی عدم موجودگی کے بعد سراج پر بھاری ذمہ داری تھی اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا۔