بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد میلبورن کرکٹ گراؤنڈ بھارت کے لیے غیر ملکی سرزمین کا سب سے کامیاب میدان بن گیا ہے۔
میلبورن گراؤنڈ بنا بھارتی ٹیم کے لیے خاص - کرکٹ
آسٹریلیا کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ بھارتی ٹیم کے لیے غیر ملکی سرزمین پر سب سے کامیاب میدان بن گیا ہے۔
melbourne cricket ground
بھارتی کرکٹ ٹیم نے میلبورن گراؤنڈ پر 14 ٹیسٹ میچوں میں یہ چوتھی جیت درج کی ہے۔ اس کے علاوہ پورٹ آف اسپین میں 13 ٹیسٹ میچوں میں تین اور کولمبو میں 9 ٹیسٹ میں تین ٹیسٹ جیتے ہیں۔
بھارت نے سنہ 2018 کے آسٹریلیائی دورے میں میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو 137 رن سے جیتا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت نے جنوری 1978 میں آسٹریلیا کو میلبورن میدان پر 222 رن سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فروری 1981 میں میلبورن میں کھیلا گیا مقابلہ بھی بھارت نے 59 رن سے جیتا تھا۔