اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم بحران پر قابو پانے میں ماہر: شعیب اختر - pakistani farst bowler akhtar

بھارتی ٹیم نے بولنگ میں صحیح تبدیلیاں کرکے کسی بھی بلے باز کو کریز پر ٹِکنے نہیں دینے کی پوری کوشش کی اور اب ٹیم انڈیا کی کامیابی پوری کہانی بیان کر رہی ہے۔

بھارتی ٹیم بحران پر قابو پانے میں ماہر: شعیب اختر
بھارتی ٹیم بحران پر قابو پانے میں ماہر: شعیب اختر

By

Published : Dec 31, 2020, 1:40 PM IST

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے میلبورن میں اجنکیا رہانے کی زیرقیادت ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جیت کے لئے جذبے اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا، "ایڈیلیڈ میں 36 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے بعد، بھارتی ٹیم نے میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔ اجنکیا نے عزم مصمم کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی اور اس کامیابی کے لیے بھارت نے لاجواب کردار ادا کیا۔

شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کو بحران پر قابو پانے میں ماہر قرار دیا

راہانے کی تعریف

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا، "اجنکیا راہانے نے ٹیم کی قیادت آسانی سے کی۔ انہوں نے بولنگ میں صحیح تبدیلیاں لاتے ہوئے کسی کو ٹکنے نہیں دیا اور اب ٹیم کی کامیابی آپ کے سامنے پوری کہانی بیان کر رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ خاموشی سے سخت محنت کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ اس کے بعد اختر نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد سراج اور شوبھمن گِل کی تعریف کی جنہوں نے دباؤ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اختر نے ٹیم کی بھی تعریف کی

اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، "بھارت نے آسٹریلیا کو گھیرنے میں واقعی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔" بحران میں جذبات پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے یہ ٹیم انڈیا نے دکھادیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے انتہائی بحران کی صورت میں اپنی صلاحیتوں اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ ظاہر کردیا کہ وہ آسانی سے ہارنے والے نہیں ہیں۔ اختر سب سے زیادہ اس بات سے متاثر نظر آئے کہ ویراٹ کوہلی، محمد سمیع اور روہت شرما کی عدم موجودگی کے باوجود رہانے نے بغیر کسی بڑی کوشش کے اپنا کردار ادا کیا۔

بھارتی ٹیم بحران پر قابو پانے میں ماہر: شعیب اختر

محمد سراج کو خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا، "سراج نے اپنے والد کو کھودیا جو اپنے بیٹے کو بھارت کے لئے کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ یہ ان کی بدقسمتی تھی۔ انہوں نے اپنا سارا غم آسٹریلیا کی وکٹیں لے کر دور کیا اور اپنے والد کو سچا خراج تحسین پیش کیا۔" اختر نے کہا، " جب آپ شوبھمن گل کو دیکھیں گے تو آپ کو لگے گا ہے کہ وہ ایک انوکھا بیٹسمین ہے جسے آپ مستقبل میں اور بھی اچھا کھیلتے دیکھ سکتے ہیں۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا ٹیم میں آئے اور ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details