اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی تیز گیندباز اُمیش یادو زخمی

شاندار فارم میں کھیل رہے تیز گیندباز امیش یادو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے دن زخمی ہوگئے جس سے بھارت کی مشکلات کافی بڑھ گئی ہیں۔ امیش کو عضلات میں کھنچاؤ کے سبب میدان سے باہر جانا پڑا۔

اومیش کو پٹھے کے عضلات کا درد ہے اور اب اس کی اسکیننگ کی جائے گی
اومیش کو پٹھے کے عضلات کا درد ہے اور اب اس کی اسکیننگ کی جائے گی

By

Published : Dec 29, 2020, 7:45 AM IST

بھارتی تیز گیندباز اومیش یادو زخمی ہوکر میدان سے باہر جاتے ہوئے

آسٹریلیا کے میلبورن گراؤنڈ پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جاری ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہونے کے سبب اس ٹیسٹ کی اہمیت کچھ زیادہ ہی ہے۔ علاوہ ازیں باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی بھی بھارت واپس ہوچکے ہیں، اب ساری ذمہ داری نئے کپتان اجنکیا رہانے پر آگئی ہے لیکن ٹیم کے تیز بالروں کے زخمی ہونے کے سبب بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محمد سمیع کے بعد اب بھارت کے تیز گیندباز امیش یادو بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ یک بعد دیگرے پریشانیوں کے بعد اب امیش یادو کی چوٹ نے ٹیم انڈیا کی پریشانی بڑھادی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اپنے چوتھے اوور کی تیسری بال کی گیندبازی کرنے کے دوران امیش کو عضلات میں کھنچاؤ محسوس ہوا۔

بھارتی تیز گیندباز اومیش یادو کے زخمی ہونے کے سبب بھارتی ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ

بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیش کو پٹھے کے عضلات کا درد ہے اور اب اس کی اسکیننگ کی جائے گی۔ بی سی سی آئی کی رپورٹ کے مطابق، "امیش نے اپنا چوتھا اوور پھینکتے وقت پٹھے کے عضلات میں درد کی شکایت کی تھی۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے اس کا معائنہ کیا۔ اب ان کا اسکین کیا جائے گا۔ "

اومیش کو پٹھے کے عضلات کا درد ہے اور اب اس کی اسکیننگ کی جائے گی

انہوں نے دن کے دوسرے سیشن میں آسٹریلیائی اوپنر جوئے برنس کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔ اگر امیش میدان میں واپس نہیں آتے ہیں تو یہ بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ محمد سمیع اور ایشانت شرما پہلے ہی زخمی ہیں۔ ایشانت زخموں کے سبب آسٹریلیا نہیں آئے تھے۔ محمد سمیع پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ سیریز ہی سے باہر ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details