اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی-20 میں کلین سویپ کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا - india vs australia thrid t20

بھارت نے اس سیریزکا کینبرا میں پہلا میچ 11 رنوں سے اور سڈنی میں دوسرا چھ وکٹوں سے اپنے نام کیا ہے۔

aus vs ind third t20
aus vs ind third t20

By

Published : Dec 8, 2020, 10:27 AM IST

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری قائم کرلی ہے اور اب وہ منگل کو ہونے والی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 0-3 کی کلین سویپ کے اردے سے اترے گی۔

بھارت کے وقت کے مطابق 1.45 بجے دن میں دونوں ٹیم کے کھلاڑی مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

بھارت نے اس سیریزکا کینبرا میں پہلا میچ 11 رنوں سے اور سڈنی میں دوسرا چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

بھارت نے پہلے مقابلے میں اپنے 161 رنوں کے اسکور کا بخوبی دفاع کیا اور دوسرے میچ میں 195 کے ہدف کو باآسانی حاصل کر لیا۔ تیسرا میچ بھی سڈنی میں ہوگا۔

بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کی سرزمین پر دوسری مرتبہ میچوں کی کلین سویپ کرنے اترے گی۔ بھارت نے مہیندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں آسٹریلیا کو 16-2015 میں تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان 19-2018 میں آسٹریلیا دورے میں تین میچوں کی گزشتہ سیریز1-1 سے برابر رہی تھی۔ بھارت ٹی-20 میں مسلسل دس جیت حاصل کرچکا ہے۔

ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو تین، نیوزی لینڈ کو پانچ اور آسٹریلیا کو دومیچوں میں شکست دی ہے۔ وہ ٹی-20 میں افغانستان کے دوسرے سب سے بہترین مظاہرے کی برابری کرنے سے ایک جیت دور ہے۔ افغانستان نے 19-2018 میں ٹی-20 میں مسلسل 12 اور 17-2016 میں لگاتار 11 میچ جیتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details