اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سڈنی اسٹیڈیم میں صرف 25 فیصد ناظرین - nick hockley

بھارت اور آسٹریلیا مابین 7 جنوری سے ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں صرف 25 فیصد ناظرین ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

سڈنی اسٹیڈیم
سڈنی اسٹیڈیم

By

Published : Jan 4, 2021, 9:05 PM IST

کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ساؤتھ ویلز میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہا کہ نیو ساؤتھ ویلز میں عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم این ایس ڈبلیو سے بات کررہے ہیں کہ وہ ہمارے عملے، کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، میچ عہدیدان اور شائقین کے لیے مناسب بایو سیفٹی پروٹوکال پر قدم اٹھائے جس سے ہم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرا ٹیسٹ میچ مکمل سکیورٹی کے ساتھ کراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سکیورٹی کے معاملے میں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم رہے گی۔ ہم ٹکٹ لینے والے تمام ناظرین کا صبر رکھنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details