اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سُندر اور شاردل نے ٹیم کو بحران سے نکالا - چیتیشور پجارا

آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم 336 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں بنا کسی وکٹ کے نقصان کے 21 رنز بنا کر 54 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

india vs australia
india vs australia

By

Published : Jan 17, 2021, 12:47 PM IST

Updated : Jan 17, 2021, 1:46 PM IST

پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے 369 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے شاردُل ٹھاکُر اور واشنگٹن سُندر کی شاندار سنچری پارٹنرشپ کی بدولت 336 رنز بنایا۔

بھارتی ٹیم نے تیسرے دن 2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا لیکن لنچ بریک تک نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد واشنگٹن سُندر اور شاردل ٹھاکر نے محاذ سنبھالتے ہوئے ٹیم کو بحران سے نکالا۔

بشکریہ ٹویٹر

دن کے آغاز کے کھیل میں بھارت کی جانب سے چیتیشور پجارا اور کپتان رہانے نے محتاط انداز میں شروعات کی لیکن اس کے بعد جلدی جلدی وکٹس کرے اور ٹیم بحران میں پھنس گئی اور 186 رنز پر اس کے 6 بلے باز پویلین لوٹ گئے تاہم واشنگٹن سُندر اور شاردُل ٹھاکر نے ساتویں وکٹ کے لیے 123 رنز کی پارٹنرشپ کر کے نہ صرف ٹیم کو بحران سے نکالا بلکہ آسٹریلیا کو زیادہ رنوں کی برتری بھی حاصل نہیں کرنے دی۔

شاردُل ٹھاکُر اور واشنگٹن سُندر نے 123 رنز کی پارٹنرشپ کی

شاردُل ٹھاکر کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم سنبھل نہیں سکی اور 336 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ شاردُل نے 115 گیندوں میں 67 رنز بنائے جبکہ سُندر نے 144 گیندوں میں 62 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹارک اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن لیون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 1:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details