بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے پہلی اننگ کے اسکور پر 131 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد بھارتی گیندبازوں نے کنگاروؤں کو ٹک کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور 133 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے۔
اس سے بھارتی کپتان اجنکیا رہانے کی 112 رنز کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا ہے۔
بھارت کو پہلی اننگز میں 131 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے بعد گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے دن آسٹریلیا کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ آسٹریلیا کوفی الحال دو رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے دن بھارت کو سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ملے گا۔