اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ: پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا 2 وکٹس پر 166 - muhammad Siraj

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں خبر لکھے جانے تک آسٹریلیا نے 136 رنز پر دو وکٹس کھودیئے ہیں۔

india vs australia
india vs australia

By

Published : Jan 7, 2021, 1:50 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 4:20 PM IST

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ میچ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ کیوں کہ اگر اس میچ میں کوئی بھی ٹیم جیت حاصل کرتی ہے تو اسے یہ سیریز جیتنے کا پورا موقع ہاتھ آجائے گا۔ بھارت آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2 وکٹس پر 166 رنز بنائے ہیں۔ اس میچ میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارت کی جانب سے ہریانہ کے فاسٹ بالر نودیپ سینی کو موقع دیا گیا۔ جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ویل پوکوسکی کو ٹیسٹ میچز کی شروعات کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے، آج انہوں نے اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نودیپ سینی کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 62 رنز بنائے۔ حالانکہ ویل پوکوسکی کی اننگ میں کیچز بھی چھوڑے گئے۔ میدان میں اس وقت تھوڑا سا سناٹا طاری ہوگیا جب وکٹ کیپر رشبھ پنت نے پوکووسکی کے دو کیچ گرا دیئے۔ ایک روی چندرن اشوین کی بالنگ پر جب کہ دوسرا محمد سراج کی گیند پر انہوں نے کیچ حاصل کرنے کا موقع گنوایا۔

آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج نے پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا

قبل ازیں آج صبح ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ شروعاتی طور پر دیکھا جائے تو آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط نظر آنے لگا کیوں کہ اس کے اِن فارم بلے باز ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج نے پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ آٹھویں اوور میں بارش نے میچ میں رخنہ ڈالا اور امپائرس نے پیشگی طور پر دوپہر کے کھانے کا اعلان کردیا۔ دوسرے سیشن میں جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو تقریباً 35 اوورس کا کھیل خراب ہوچکا تھا۔ پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2 وکٹس پر 166 نے بنالیے ہیں۔ مارنس لیبوشن نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 67 خوبصورت رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ویل پوکوسکی کو ٹیسٹ میچز کی شروعات کرنے کا موقع ملا انہوں نے 62 رنز بنائے
Last Updated : Jan 7, 2021, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details