بھارتی ٹیم کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں بھارتی کرکٹرز نئے سال کے موقع پر انڈور ریستوراں میں عشائیہ کر رہے تھے۔
مداح نے بتایا کہ اس نے ہی ان کھلاڑیوں کے بل ادا کردیئے جس کے بعد پنت نے انہیں گلے لگا لیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کیا کہ 'آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ان کھلاڑیوں نے بائیولوجیکل تحفظ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ 'آسٹریلیا اور بھارتی میڈیکل ٹیم کے مشورے پر ان کھلاڑیوں کو احتیاطاً آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی ٹیم کے دیگر اراکین سے الگ رہیں گے نیز سفر اور ٹریننگ بھی الگ کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹرز کے تحفظ اور کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سخت پروٹوکول کا نفاذ کیا ہے۔ اس کے مطابق کھلاڑی عوامی جگہ پر جاسکتے ہیں اور ریستوراں میں ڈنر کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں کھلی جگہ پر بیٹھنا ہوگا۔