کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے بچاو اور اس کے خاتمے کے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور محنت مزدوری کرکے کمانے والوں کو تو پریشانیوں کا سامنا کرنا ہی پڑ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ملک کی نامور شخصیات اور سلیبریٹیز پر بھی اس کا اثر پڑرہا ہے۔
ملک میں موجود نامور شخصیات کی حقیقت اور ان کا مالی سرمایہ کتنا ہی کیوں نہ ہو، وہ سماجی رابطہ عامہ کے ذرائع پر اپنی مشکلات کا ذکر تو ضرور کررہے ہیں۔ وہ چاہے مزاحیہ انداز میں ہو یا واقعی ان کی صورت حال ایسی ہی کیوں نہ ہو۔ اس فہرست میں بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی شامل ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ 'ان دنوں میں کافی نہیں پی رہا ہوں، اس کے بجائے میں گرین چائے پیتا ہوں۔ میں نے صرف ایک بار کافی پیا تھا اور ثابت ہوا کہ یہ میرے لئے بہت مہنگی ہے۔ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ اسٹاربکس کے پاس اتنی مہنگی کافی نہیں ہوگی۔ تب سے میں کافی سے دور ہی رہتا ہوں'۔