اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اجنکیا رہانے کا کارنامہ، دھونی کے ریکارڈ کی برابری کی - مہندر سنگھ دھونی کے ریکارڈ

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے اجنکیا رہانے نے اپنی کپتانی میں پہلے تین ٹیسٹ لگاتار جیت کر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

اجنکیا رہانے کا کارنام
اجنکیا رہانے کا کارنام

By

Published : Dec 29, 2020, 5:07 PM IST

اجنکیا رہانے نے کوہلی کی جگہ ٹیم کی کمان سنبھالی اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے نقادوں کا منہ بند کر دیا۔

اجنکیا رہانے اپنی کپتانی کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں لگاتار جیت کا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بھارتی کپتان بن گئے ہیں اس سے قبل ایم ایس دھونی نے نے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم نے اس سے قبل رہانے کی کپتانی میں سنہ 2016-17 میں آسٹریلیا کو دھرم شالہ میں آٹھ وکٹوں سے اور افغانستان کو بنگلور میں اننگز اور 262 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارتی کپتان اجنکیا نے اس میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی جس کے لیے انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ رہانے کی 12 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان

دلچسپ بات یہ ہے کہ رہانے کی 12 سنچریوں میں بھارتی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔ رہانے کی ان 12 سنچریوں میں بھارت نے نو میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رہانے نے یک روزہ میچوں میں بھی جو تین سنچریاں بنائی ہیں اس میں بھی ٹیم کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے چھٹی پر جانے کے بعد ٹیم کی کمان سنبھال رہے اجنکیا رہانے کو بقیہ میچوں کے لیے ٹیم کی قیادت سونپی گئی جس کا انہوں نے بہتر انداز میں آغاز کیا اور سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details