اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اجنکیا رہانے کی تیندولکر نے تعریف کی - ڈے نائٹ ٹسٹ

آسٹریلیا میں جاری پہلے ٹسٹ کے اختتام پر کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے بھارت واپس آجائیں گے۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے باقی تین میچوں میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

aus-vs-ind-blessed-with-smart-brain-rahane-should-lead-india-well-against-australia
اجنکیا رہانے کی تیندولکر نے کی تعریف

By

Published : Dec 17, 2020, 12:24 PM IST

بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں، بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کرچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ گلابی گیند سے کھیلا جارہا ہے۔ اس آسٹریلیائی دورے پر کوہلی کا یہ آخری میچ ہوگا۔ اس کے بعد ، کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے بھارت واپس آئیں گے۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے باقی تین میچوں میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ رہانے کی کپتانی پر، تجربہ کار بھارتی افسانوی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ رہانے کافی 'سمجھدار' ہیں اور آسٹریلیائی کے خلاف تین ٹسٹ میچوں میں متوازن جارحیت کے ساتھ ایک اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

بھارتی سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اجنکیا رہانے کو ایک '' اسمارٹ دماغ '' کہہ کر ان کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کے ساتھ تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وہ شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ رہانے ایڈیلیڈ میں جاری پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کے بعد دوسرے ٹسٹ سے ویراٹ کوہلی کی جگہ کپتانی سنبھالیں گے۔ قبل ازیں ٹنڈولکر، رہانے کو بطور بھارتی کپتان، آسٹریلیا کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلتا دیکھ چکے ہیں، انہوں نے رہانے کے ساتھ جو وقت گزارا ہے اس کی بنیاد پر، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت محنتی ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے ان کی جانب سے اچھے مظاہرہ کی امید کی جاسکتی ہے۔

ویراٹ کوہلی کی وطن واپسی کے بعد اجنکیا رہانے کا آسٹریلیا کی سرزمین پر کپتانی سنبھالنا، یہ قدرے مختلف ہونے جارہا ہے۔ اجنکیا رہانے سے بات چیت کرنے کے بعد، میں جانتا ہوں کہ اس کا دماغ بہت تیز ہے ساتھ ہی وہ کافی متوازن ہے، جس میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔"

ٹنڈولکر نے کہا، "وہ جارحانہ ہے لیکن اس نے جارحیت پر قابو پالیا ہے۔ میں نے اس کے ساتھ جو بھی وقت گزارا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں۔"

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران، تندولکر نے کہا، "اس میں کوئی حرج نہیں اگر آپ سخت محنت کر رہے ہیں، اگر آپ اپنی تیاری میں مخلص اور ایماندار ہیں، تو بہتر نتیجہ ہمیشہ سامنے آئے گا۔" مجھے یقین ہے کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور تیاری کرے گی۔ سابقہ نتائج پر توجہ مرکوز نہ کی جائے۔ بلکہ سخت محنت اور ایمانداری میچوں کے نتائج کو پلٹ دیتی ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details