اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India to Tour New Zealand: بھارتی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

ٹی 20 ورلڈ کپ T20 World Cup کے بعد بھارتی ٹیم محدود اوورز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سفر کرے گی۔ ورلڈ کپ کے بعد بھارت 18-30 نومبر تک تین T20 اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔ India Tour to New Zealand

India to Tour New Zealand
بھارتی ٹیم T20 ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرےگی

By

Published : Jun 28, 2022, 6:13 PM IST

نیوزی لینڈ نے اپنے گھریلو سیزن 2022-23 کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سفر کرے گی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ماؤنٹ مونگنوئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔ سری لنکا بھی آل فارمیٹ کے دورے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچے گا، جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 شامل ہیں۔ India to Tour New Zealand

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم دسمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گی۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیوزی لینڈ بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی سیریز کھیلے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔India to Tour New Zealand

ورلڈ کپ کے بعد بھارت 18-30 نومبر تک تین T20 اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔ نیوزی لینڈ کی مردوں کی ٹیم اس کے بعد دسمبر اور جنوری میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کرے گی۔ وہاں سے واپسی کے بعد نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اپریل کے دوران اور اس کے بعد کھیلی جائے گی، ایسا ہوسکتا ہے کہ یہ آئی پی ایل کے دوران کھیلی جائے۔India to Tour New Zealand

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka vs India 3rd T20: سری لنکا نے آخری ٹی ٹوئنٹی جیتا، بھارت کا سیریز پر قبضہ

ویمن ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ فروری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز 16 فروری 2023 سے بے اوول میں شروع ہوگی۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ اس دوران کل چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 9 مارچ سے شروع ہوگی۔India to Tour New Zealand

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details