ممبئی:بھارتی مینز کرکٹ ٹیم اپنے 2023-24 ہوم سیزن کا آغاز ستمبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر (موہالی)، 24 ستمبر (اندور) اور 27 ستمبر (راجکوٹ) کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کی توجہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ پر مرکوز رہے گی۔
ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد، بھارت 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردے گا اور ٹیم پورے سیزن میں کوئی ون ڈے نہیں کھیلے گی۔ ایک روزہ عالمی کپ کے بعد، بھارت اور آسٹریلیا پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ وشاکھاپٹنم (23 نومبر)، ترواننت پورم (26 نومبر)، گوہاٹی (28 نومبر)، ناگپور (یکم دسمبر) اور حیدرآباد (3 دسمبر) میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت جنوری 2024 میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے افغانستان کی میزبانی سال کے آغاز میں کرے گا۔