اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's Asia Cup 2022 بھارت۔ پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے - خواتین ایشیاکپ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہرمن پریت کور ٹیم کی کمان سنبھالیں گی، جب کہ ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا کو بنایا گیا ہے۔ Women's Asia Cup 2022

India face Pakistan on October 7 as Women's Asia Cup T20
بھارت۔ پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے

By

Published : Sep 24, 2022, 5:27 PM IST

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں بھارت کی کارکردگی کی کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم فائنل تک بھی نہ پہنچ سکی۔ ایسے میں اب بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم سے سبھی کو امیدیں ہیں کہ وہ ایشیا کپ کی ٹرافی پر ضرور قبضہ کرے گی۔ Women's Asia Cup 2022

ویمنز ایشیا کپ 2022 یکم اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ 15 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بھارت کا پہلا میچ یکم اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ تین اکتوبر کو بھارتی خواتین ٹیم اور پاکستانی خواتین ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔ جب کہ سیمی فائنل اور فائنل بالترتیب 13 اور 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ India face Pakistan on October 7 as Women's Asia Cup T20

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details