اندور: بھارتی ٹیم آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے کے ادارے سے میدان میں اترے گی۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلے ہی دو میچ جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین میچوں کی T20 سیریز جیت چکی ہے۔ تاہم اب ٹیم انڈیا کا مقصد پروٹیز کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنا ہے۔ India target clean sweep against South Africa
بھارت نے گرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے، لیکن اس کے لیے مثالی ٹیم کا مجموعہ ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی20 میں روہت شرما کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اس امتزاج کو تلاش کرنے کی آخری کوشش کرے گی۔
ٹیم کی سب سے بڑی پریشانی بولنگ ہے۔ دیپک چاہر (4 اوور، 24 رنز) کے علاوہ گوہاٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تمام گیند باز مہنگے ثابت ہوئے۔ ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی نے ٹیم کی تشویش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز میں بمراہ کی جگہ منتخب کیے گئے محمد سراج اگر آسٹریلیا جانے کے لیے ممکنہ کھلاڑی ہیں تو انہیں تیسرے ٹی20 میں کھیلناچاہیے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ذرائع کے مطابق لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کو اندور ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں ورلڈ کپ ٹیم کے اضافی کھلاڑی شریاس ائیر کو بھی الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔