دبئی: بھارت کی اوپنر اسمرتی مندھانا انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنی حالیہ کارکردگی کے بعد بلے بازوں کی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر 2 پر پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی لیجنڈ میگ لیننگ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بیتھ مونی سرفہرست ہیں۔ منگل کے روز جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں، مونی 743 پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل بلے بازوں کے فہرست پر سرفہرست ہیں، جب کہ مندھانا 731 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیننگ 725 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ India Star Smriti Mandhana Rises to Career-best 2nd Spot in T20Is
مندھانا نے تین میچوں کی سیریز میں 111 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ 26 سالہ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی نئی فہرست میں مجموعی طور پر دو مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئی۔
نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن (715) بھی اچھی فارم میں چل رہی ہے، جو بھارتی بلے باز سے ایک مقام پیچھے ہیں۔ بھارت کی نوجوان اوپنر شیفالی ورما 666 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔