اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India T20 World Cup Squad ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ ٹیم میں زیادہ تر ان ہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں کھیلے تھے۔ India T20 World Cup Squad

By

Published : Sep 12, 2022, 6:05 PM IST

Updated : Sep 12, 2022, 6:11 PM IST

India Squad for T20 World Cup
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

حیدر آباد:ملک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلے تھے۔ India T20 World Cup Squad

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

T20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ:

1. روہت شرما (کپتان) 2. کے ایل راہل (نائب کپتان) 3. وراٹ کوہلی 4. سوریہ کمار یادو 5. دیپک ہُڈا 6. رشبھ پنت 7. دنیش کارتک 8. ہاردک پانڈیا 9. آر اشون 10. یُزویندر چہل 11. اکشر پٹیل 12. جسپریت بمراہ 13. بھونیشور کمار 14. ہرشل پٹیل 15. ارشدیپ سنگھ

بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ چار کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی محمد شامی، شریس ایئر، روی بشنوئی اور دیپک چہر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کے میچز

23 اکتوبر بھارت بمقابلہ پاکستان میلبورن شام 6 بجے

27 اکتوبر بھارت بمقابلہ اے 2 سڈنی شام 6 بجے

30 اکتوبر بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پرتھ شام 6 بجے

2 نومبر بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈیلیڈ شام 6 بجے

6 نومبر بھارت بمقابلہ B1 میلبورن شام 6 بجے

Last Updated : Sep 12, 2022, 6:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details