اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ رد

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈربن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ IND vs SA 1st t20 match called off

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 10:26 PM IST

ڈربن: جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق 7.30 بجے شروع ہونا تھا اور ٹاس کا وقت 7 بجے تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ امپائرز نے کافی دیر تک بارش کے رکنے کا انتظار کیا لیکن بارش نہیں رکی، جس کی وجہ سے تقریباً 9 بجے کے بعد میچ کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا۔

اس سیریز میں سوریہ کمار یادو ٹیم انڈیا کی کپتانی کر رہے ہیں اور ایڈن مارکرم جنوبی افریقہ کی کپتانی کر رہے ہیں، لیکن ان کھلاڑیوں کو آج کپتانی کا موقع نہیں ملا۔ اس میچ سے پہلے شائقین اس بات کا جواب جاننا چاہتے تھے کہ بھارت کے لیے کون بلے باز اوپین کرے گا۔ لیکن میچ نہ ہونے کی وجہ سے سوریا کو اپنے پلیئنگ 11 کا انتخاب کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ یہ سوال ابھی بھی باقی ہے کہ یشسوی جیسوال، شبھمن گل اور رتوراج گائیکواڑ میں کون اننگز کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سلیکٹرز اسے اگلے سال منعقد ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کی روشنی میں دیکھ رہے ہیں۔ اس میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے کچھ بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا اور نوجوانوں کو موقع دیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف آرام دیے جانے کے بعد بھارتی ٹیم میں رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، شبھمن گل اور محمد سراج کی واپسی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details