اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs SL بھارت نے سری لنکا کے خلاف 390 رن بنائے - IND vs SL

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ونڈے میچ جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 390 رن بنائے، وہیں سری لنکا کو جیتنے 391 رن بنانے ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 15, 2023, 6:26 PM IST

ترواننت پورم: بھارت نے فارم میں واپسی کرنے والے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی خطرناک بلے بازی(ناٹ آؤٹ 166) اور تجربہ کار شبھمن گل (116) کی شاندار سنچری کی بدولت اتوار کو یہاں تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے 391 کا بڑا ہدف رکھا۔

کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 46ویں بار 100 رن کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے صرف 110 گیندوں میں 13 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے، جب کہ اپنی دوسری سنچری بنانے والے شبھمن گل نے 97 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 116 رن کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور محتاط انداز کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے تین اوورز میں صرف نو رن جوڑے۔ شبھمن گل نے چوتھے اوور میں دو چوکے لگا کر اپنا ہاتھ کھولا اور اگلے اوور میں کورمیں لگاتار چار چوکے لگائے۔ روہت نے 10ویں اوور میں اننگز کی رفتار ہی بدل دی اور کسون رجیتا کی گیند پر دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ ہندوستان نے پہلے پاورپلے میں 75 رن جوڑے۔

سری لنکا کے اسپنرز نے پہلا پاور پلے ختم ہونے کے بعد رن ریٹ کو کچھ حد تک محدود کر دیا۔ روہت 16ویں اوور میں تیز گیند بازی کے واپس آتے ہی اسٹرائیک کرنا چاہتے تھے لیکن پہلی گیند پر چوکا بھیجنے کے بعد دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ روہت نے شبھمن گل کے ساتھ 95 رن کی شراکت داری میں 49 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy جڈیجہ رنجی ٹرافی میچ سے کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details