اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Women's World Cup: بھارت کی بنگلہ دیش پر جیت، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار - آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ

آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 110 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ ICC Women's World Cup

سیمی فائنل کی امیدیں برقرار
سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

By

Published : Mar 22, 2022, 3:08 PM IST

بھارت نے اسنہا رانا کی بہترین گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلہ میں 110 رنز سے شکست دی۔ India Beat Bangladesh in ICC Women's World Cup

دفاعی رنر اپ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یستیکا بھاٹیہ، شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا نے 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 229 رنز کا اسکور بنایا جسے بنگلہ دیشی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ Back-to-back Half Centuries By Yastika Bhatia

بھارت کی جانب سے اسپنر اسنہا رانا، جھولن گوسوامی اور پوجا وستراکر نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 40.3 اوورز میں صرف 119 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے 35 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے جب کہ لتا منڈل نے 26 رنز اور مرشدہ خاتون نے 19 رنز کی اننگ کھیلی ان کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز قابل ذکر اننگ نہیں کھیل سکا۔

بھارت کی جانب سے اسنہا رانا سب سے کامیاب گیند باز رہیں اور 30 رنوں کے عوض 4 بلے بازوں کو پویلین بھیجا جبکہ جھولن گوسوامی اور پوجا وسترکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یستیکا بھاٹیہ کی ایک اور نصف سنچری کے علاوہ شیفالی ورما کی 42 رنز اور اسمرتی مدھنا کے 30 رنوں کی بدولت 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔

یستیکا نے دو چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ شیفالی نے 42 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز اور اسمرتی مندھنا نے 51 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

ساتھ ہی ریتو مونی نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناہیدہ اختر نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کی یہ تیسری جیت ہے اور اس جیت کے ساتھ ہی اس کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا دعویٰ مضبوط ہوگیا ہے۔ بھارت اب چھ میچوں میں تین جیت اور تین ہار کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا رن ریٹ بھی پلس میں ہے جو اسے سیمی فائنل میں داخلے میں مددکرے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی یہ چوتھی شکست ہے اور وہ ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ اس کے پانچ میچوں میں ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں مقام پر ہے۔

یستیکا بھاٹیہ کو ان کی نصف سنچری کی بدولت 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details