نئی دہلی: ٹیم انڈیا میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی امید کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میں اتری ہے۔ پہلے روز بھارتی ٹیم کی جانب سے شاندار بولنگ دیکھنے میں آئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔ امیش یادو نے چار بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا، جب کہ انادکٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے میزبان ٹیم کو صرف 227 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ٹیم انڈیا نے دوسرے دن بلے بازی شروع کر دی ہے۔ India resume Day 2 on 19/0, trailing Bangladesh by 208 runs
اس قبل پہلے روز امیش یادو (25/4) اور روی چندرن اشون (4/71) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جمعرات کو 227 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل بغیر کسی نقصان کے 19 رن بنا لیے تھے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیتنے کے بعد اچھی شروعات کی اور پہلے سیشن میں دو وکٹیں گنوانے کے باوجود 82 رن بنالئے۔
بنگلہ دیش دوسرے سیشن میں جارحانہ بلے بازی کے ارادے سے میدان میں آیا، لیکن لنچ کے بعد پہلی ہی گیند کپتان شکیب الحسن (16) کو چیتشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔