چٹاگانگ: چائنا مین بولر کلدیپ یادو کے چار وکٹ اور تیز گیند باز سراج کے تین وکٹ نے پہلے ٹیسٹ کے دورسرے دن جمعرات کے روز میزبان بنگلہ دیش کو زور دار دھچکا دیا ہے۔ کلدیپ یادو نے 33 رن پر چار وکٹیں حاصل کی، جب کہ محمد سراج 14 رن پر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش نے اسٹمپ پر 133 رنز پر اپنی آٹھ وکٹیں گنوا دی، جو بھارت کے 404 رنز کے اسکور سے 271 رنز پیچھے ہے۔ India reduce Bangladesh to 133 for 8 at stumps on day 2
پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بھارتی ٹیم کے لیے بہت شاندار ثابت رہا۔ پہلے بلے سے روی چندرن اشون (58) اور کلدیپ یادو (40) نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 404 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد محمد سراج نے بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو اپنے لیگ اسپن اور گوگلی سے پویلین لوٹنے پر مجبور کیے۔
کلدیپ نے پورے مڈل آرڈر کو پویلین بھیج کر چار وکٹ حاصل کیں۔ بنگلہ دیش اب بھی 271 رنز پیچھے ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا بنگلہ دیش میچ کے تیسرے دن فالو آن بچا پاتا ہے اور اگر نہیں تو کیا بھارتی ٹیم فالو آن کرے گی یا دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے گی۔