بھارتی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے ساؤتھمپٹن کے ایجس بال اسٹیڈیم میں 18 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے منگل کو اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
وہیں بھارت نے اس ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کی طرف سے نافذ سخت بایو ببل اصول پر سوال اٹھائے ہیں۔
دراصل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے چھ اراکین کو نزدیک کے گولف کورس میں جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ بھارتی کھلاڑی اپنے کنبہ کے ساتھ ہوٹل کے اپنے فلور پر ہی رکے ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرینٹ بولٹ، ٹِم ساؤتھی، ہنری نکولس، مچیل سینٹنر، ڈیرل مشیل اور فزیو ٹائے سمسیک منگل کی صبح گولف کورس گئے تھے۔
(یو این آئی)