اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندستان 7 وکٹوں سے فاتح

India Defeats South Africa In 2nd Test Match گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندستان نے جبوبی افریقہ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کرلی۔مختصر ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کو تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ نے ہندستان کو 79 رنوں کا ہدف دیا
جنوبی افریقہ نے ہندستان کو 79 رنوں کا ہدف دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 4:35 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 5:29 PM IST

کیپ ٹاون :جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے 79 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے جارحانہ انداز میں شروعات کی۔

کپتان روہت شرما اور نوجوان سلامی بلے بایشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کے لئے 44 رنوں کی شراکت داری کی۔بارگر نے یشسوی جیسوال کو 28 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔

شبھمن گل 10 اور وراٹ کوہلی 12 رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔کپتان روہت شرما 17 رن اور شرئیس ایئر نے چار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ہنددستان کو 12 ویں اوورز میں سات وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کایگسو رابادا،نندرے بارگر اور مارکو جانسن کو ایک ایک وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپ ٹاون ٹیسٹ میں گیندبازوں کا جلوہ، پہلے دن 23 وکٹ گرے

اس سے قبل جسپریت بمراہ کی چھ وکٹوں کی مہلک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں 176 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اب ہندوستان کو جیتنے کے لیے 79 رنز بنانے ہوں گے۔کل تین وکٹ پر 62 کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو بمراہ کے قہر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس دوران ایڈن مارکرم نے سنچری اننگزبنائی۔

انہوں نے 103 گیندوں میں 17 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ سراج نے انہیں روہت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آج بمراہ نے ڈیوڈ بیڈنگھم کو 11 رنز پر آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کائل وارن نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بمراہ نے انہیں سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

مارکو جانسن 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کیشو مہاراج تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کاگیسو ربادا دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، لونگیسانی نگیڈی آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 176 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہندوستان کے لیے بمراہ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور پرشدھ کرشنا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 5:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details