اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's T20 World سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو دوہرا دھچکا ہرمن پریت اور پوجا باہر - آسٹریلیا بھارت کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ آج

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو دو بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ بھارت کی کپتان ہرمن پریت کور اور پوجا وستراکر بیماری کے باعث میچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ پوجا کی جگہ اسنیہ رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ Women's T20 World

India Captain Harmanpreet Kaur , Pooja Vastrakar Ruled Out Of Women's T20 World Cup Semi-Final Against Australia
سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو دوہرا دھچکا ہرمن پریت اور پوجا باہر

By

Published : Feb 23, 2023, 3:58 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جانا ہے۔ سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو دو بڑے دھچکے لگے ہیں۔ بھارتی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور اہم تیز گیند باز پوجا وستراکر سیمی فائنل میچ سے باہر ہوگئیں ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہرمن پریت کور بیمار ہیں اور انہیں میچ سے قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، حالانکہ کپتان کو شام کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ فی الحال آئی سی سی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ آیا وہ میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب بھارت کی فاسٹ بولر پوجا وستراکر میچ سے باہر ہوگئیں ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق انہیں انفیکشن کی شکایت کے باعث میچ سے باہر ہونا پڑا۔ وستراکر نے بھارت کے تمام گروپ مرحلے کے کھیلوں میں حصہ لیا۔ میڈیم پیسر نے اب تک ٹورنامنٹ میں 44.5 کی باؤلنگ اوسط سے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کی بی سی سی آئی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پوجا وستراکر کی جگہ آف اسپن بولنگ آل راؤنڈر اسنیہ رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سنیہ نے 47 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا ہے، جس میں 24 T20I شامل ہیں۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور کے بجائے اسمرتی مندھانا کو ٹیم کی کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔ جب کہ ہرمن پریت کی جگہ ہرلین دیول کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details