اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Harmanpreet Kaur Suspended بھارتی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور دو میچوں کے لئے معطل - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی دو الگ الگ خلاف ورزیوں پر اگلے دو بین الاقوامی میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔

بھارتی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور دو میچوں کے لئے معطل
بھارتی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور دو میچوں کے لئے معطل

By

Published : Jul 25, 2023, 7:50 PM IST

Updated : Jul 25, 2023, 8:00 PM IST

دبئی:کپتان ہرمن پریت کور کو ڈھاکہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اس وقت ہوا جب ہرمن پریت نے اسپنر ناہیدہ اختر کی سلپ میں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد اپنے بلے سے وکٹوں کو مار کر مایوسی کا اظہار کیا۔ اسے پویلین لوٹنے سے پہلے امپائر سے چند الفاظ بھی کہے۔


ہرمن پریت کو دوسرے درجے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اس کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کے تادیبی ریکارڈ میں تین ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کیے گئے۔


دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ ٹائی ہونے کے بعد پریزنٹیشن تقریب میں ہرمن پریت 'ناقص امپائرنگ' پر تلخ تنقید کی۔ ہرمن پریت کو "ایک بین الاقوامی میچ میں ایک واقعہ کے سلسلے میں عوامی تنقید" سے متعلق لیول-1 کے جرم کے لیے اس کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ہرمن پریت نے اعتراف جرم کیا اور آئی سی سی میچ ریفری اختر احمد کی تجویز کردہ پابندیوں سے اتفاق کیا۔ نتیجے کے طور پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی اور جرمانہ فوری طور پر نافذ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:India vs West Indies بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

ان چار ڈیمیرٹ پوائنٹس کو دو معطلی پوائنٹس میں تبدیل کرتے ہوئے ہرمن پریت کو دو محدود اوورز کے میچوں سے معطل کر دیا گیا۔ ہندوستان کی اگلی مہم چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر بھارت کو کوارٹر فائنل میں براہ راست جگہ مل گئی ہے، اس لیے ہرمن پریت کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 25, 2023, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details