سابق کپتان وراٹ کوہلی (52) اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (52) رنز کی مدد سے بھارت نے جمعہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ India Beat West Indies
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے پانچ وکٹ پر 186 کا مضبوط اسکور بنایا اور ویسٹ انڈیز کو 20 اوورز میں تین وکٹ پر 178 رن پر روک دیا۔
اوپنر بلے باز ایشان کشن دو رنز بنانے کے بعد جلد آؤٹ ہو گئے۔ روہت اور وراٹ کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت ہوئی۔ روہت 18 گیندوں میں 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی نے 41 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔ Virat Kohli half century against West Indies
رشبھ پنت نے 28 گیندوں میں 7 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 52 اور وینکٹیش ایر نے 18 گیندوں میں 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔