اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Beat Zimbabwe بھارت زمبابوے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل، انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا - بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

سوریہ کمار نے ایک بار پھر اپنی 360 ڈگری بیٹنگ سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ بھارت پانچ سپر 12 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ سیمی فائنل میں روہت شرما کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔India beat Zimbabwe

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 6, 2022, 6:25 PM IST

میلبورن:روی چندرن اشون (22/3) کی قیادت میں سوریہ کمار یادو (61 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 مقابلے میں زمبابوے کو 71رن سے شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔گروپ ٹو کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 187 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 115 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔India beat Zimbabwe

سوریہ کمار نے ایک بار پھر اپنی 360 ڈگری بیٹنگ سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔ انہوں نے 25 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری میں 61 رن بنائے اور بھارت کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے اپنی آدھی ٹیم 36 رن پر گنوا دی۔ راین برل (35) اور سکندر رضا (34) نے زمبابوے کی طرف سے مقابلہ کیا لیکن اس سے صرف شکست کا فرق کم ہوا۔

بھارت پانچ سپر 12 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ سیمی فائنل میں روہت شرما کی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ گروپ ٹو سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما (15) کی وکٹ جلد گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 46 رن جوڑے۔ راہل اور وراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رن کی شراکت داری کی۔ کوہلی 25 گیندوں میں صرف 26 رن بنا سکے لیکن راہل نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 35 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے رشبھ پنت نے تین رن بناکر راین برلے کے ہاتھوں قابل دید کیچ آوٹ ہوئے۔

زمبابوے درمیانی اووروں میں کوہلی، راہل اور پنت کی وکٹوں کے ساتھ میچ میں واپسی کرتا نظر آیا لیکن سوریہ کمار نے ایک بار پھر اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے اپوزیشن کو بے بس کر دیا۔ سوریہ کمار نے ایک اور تیز نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 25 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 61 رن بنائے۔ وہ پاکستان کے محمد رضوان (2021) کے بعد دوسرے بلے باز بھی بن گئے جنہوں نے ایک سال میں 1000 سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رن بنائے۔ سوریہ کمار کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اووروں میں 79 رن جوڑے اور 20 اووروں میں 186/5 کا اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup بھارت نے سوریہ کمار یادو کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت 186 رن بنائے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details