ہرارے: پہلے یک روزہ میچ میں زمبابوے کے خلاف بھارت نے سلامی بلے باز شکھر دھون اور شبھمن گل کی شاندار بلے بازی کی بدولت 10 وکٹوں سے یکطرفہ جیت درج کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے بعد شکھر دھون اور شبھمن گل نے بنا وکٹ گنوائے ہی ٹیم کو جیت دلا دی۔ ان دونوں بلے بازوں نے ناٹ آؤٹ 190 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ شکھر دھون نے 113 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 81 رنز بنائے جبکہ شبھمن گل نے 72 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو یکطرفہ انداز میں جیت دلائی۔ ان دونوں بلے بازوں کے سامنے زمبابوے کو کوئی بھی گیندباز ٹِک نہیں سکا۔ India Beat Zimbabwe in First ODI
اس سے قبل بھارتی کپتان کے ایل راہُل نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو دُرست ٹھہراتے ہوئے میزبان زمبابوے ٹیم کو کھُل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور 190 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ ایک وقت زمبابوے 83 رنز پر 6 وکٹیں گنواچکی تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ 100 رنز تک بھی نہیں پہنچ سکے گی لیکن لوور آرڈر بلے بازوں نے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ زمبابوے کی جانب سے وکٹ کیپر کپتان چکابوا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ نویں اور دسویں نمبر کے بلے باز براڈ ایونس اور نگروا نے باترتیب 33 اور 34 رنز کی اننگ کھیلی۔ مبابوے ٹیم 8 بلے باز 110 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ایونس اور نگروا نے 9ویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کا اسکور مضبوط کی۔