اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs West Indies: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کی - پانچویں اور آخری مقابلے میں بھارت کی جیت

ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔ اتوار کو کھیلے گئے آخری مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 88 رنز سے شکست دی۔India vs West Indies

ٹیم انڈیا کی شاندار جیت
ٹیم انڈیا کی شاندار جیت

By

Published : Aug 8, 2022, 8:00 AM IST

پانچویں اور آخری مقابلے میں کپتان روہت، رشبھ پنت، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو کو آرام دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی قیادت کی۔

ٹیم انڈیا نے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 88 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز 15.4 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو شریاس ایر اور اسپن بولرز تھے۔ِShreyas Ayyar and spiners shine

ہاردک پانڈیا Captain Hardik Pandya باقاعدہ کپتان روہت کی جگہ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ ہاردک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد شریاس آئیر نے دوسرے اوپنر ایشان کشن (13 گیندوں میں 11 رن) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 38 اور دیپک ہڈا کے ساتھ صرف 7.1 اوور میں دوسرے وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت کی۔ دیپک ہڈا نے اپنی 25 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شریاس ایر نے 40 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ہندوستانی ٹیم ایک وقت تین وکٹوں پر 135 رن پر بہتر پوزیشن میں تھی لیکن آخری اوورز میں ٹیم توقعات کے مطابق تیزی سے سکور نہیں کر سکی۔ سنجو سیمسن Sanju Samson (15 رنز) ایک بار پھر ناکام رہے جبکہ دنیش کارتک Dinesh Kartik (12 رنز) لگاتار دوسرے میچ میں فنشر کا کردار ادا نہ کر سکے۔ کپتان ہاردک نے آخری اوور میں رن آؤٹ ہونے سے قبل 16 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف شمرون ہیٹمائر (35 گیندوں پر 56) ہی مزاحمت کر سکے۔ ہندوستانی اسپنرز نے 9.2 اوورز میں 43 رنز دے کر تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں روی وشنوئی نے 2.4 اوور میں 16 رن دے کر چار جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details