بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 6 اگست کو فلوریڈا میں کھیلا گیا۔ بھارت نے یہ میچ 59 رنز سے جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کے لیے رشبھ پنت ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 31 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ India Beat West Indies by 59 runs
کپتان روہت شرما (33) اور سوریہ کمار یادیو (24) نے بھارت کی جانب سے تیز شروعات کی، جب کہ درمیانی اوورز میں رشبھ پنت نے 31 گیندوں میں سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر رنز کی رفتار کو تیز رکھا۔ سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیپک ہڈا نے 21 رنز جبکہ اکشر پٹیل نے 8 گیندوں میں 20 رنز کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی اوبید مکاؤ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔