بنگلورو:بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی (81 رن، 3 وکٹ) اور سنیل رمیش (110 رن، 1 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بھارت نے نابینا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 207 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے سامنے 20 اوورز میں 338 رن کا ہدف رکھا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ 130 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ دو بار کی چیمپئن بھارتی بلائنڈ ٹیم تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی، جو سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر آرہی ہے۔ India beat South Africa in Blind T20 World Cup
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی اور دونوں اوپنرز کو 50 رن پر آؤٹ کردیا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آتے ہوئے، سوجیت منڈا (14) چھٹے اوور میں پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد سنیل-اجے کی جوڑی نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 144 رن کی زبردست شراکت ہوئی۔ سنیل رمیش نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری سنچری اسکور کی، انہوں نے 47 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 110 رن بنائے جبکہ اجے نے 29 گیندوں میں 81 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ نائب کپتان وینکٹیشور راؤ (18 ناٹ آؤٹ) اور پرکاش جےرمیا (18 ناٹ آؤٹ) نے آخر میں 20 اوور میں ہندوستان کو 337/6 تک پہنچا دیا۔