لندن: تیز گیند باز جسپریت بمراہ (19 رن پر 6 وکٹ) اور محمد شامی (31 رن پر 3 وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور کپتان روہت شرما (76 ناٹ آؤٹ) کی بہترین بلے بازی کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔ India Beat England by ten wickets
بھارت نے انگلینڈ کو 25.2 اوور میں 110 رن پر ڈھیر کردیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کا سب سے کم اسکور تھا۔ بھارت نے اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون کی شاندار کارکردگی کی بدولت بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18.4 اوور میں 114 رنز بنا کر جیت حاصل کی۔ بمراہ نے اپنے کریئر میں دوسری بار اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ اس سے قبل ان کی بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلاف 27 رن کے عوض پانچ وکٹ تھی۔
چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت نے جارحانہ انداز میں کھیلا جبکہ شکھر نے تحمل کے ساتھ بلے بازی کی۔ روہت نے چھکا لگا کر اپنی 45ویں نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی اننگز کا تیسرا چھکا تھا۔ اس کے بعد روہت نے اسی اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ برائیڈن کارس کے اس اوور میں 18 رن بنے۔ دونوں نے 17.5 اووروں میں 100 رن کی شراکت مکمل کی۔ اس کے بعد روہت نے اپنی اننگز کے پانچویں چھکے کے ساتھ ون ڈے میں 250 چھکے مکمل کر لیے۔
روہت 58 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 76 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شیکھر نے 54 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رن میں چار چوکے لگائے۔ بھارت نے 10 وکٹوں سے زبردست جیت درج کی۔ روہت شرما کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پوری طرح روند ڈالا۔ جسپریت بمراہ کی قیادت میں گیند بازوں نے میچ بھارت کے جھولی میں ڈال دیا تھا لیکن روہت اور گبر کی جوڑی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم نے اس چھوٹے ہدف کا تعاقب 20 اوور کے اندر ہی حاصل کرلیے۔