بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی ٹیم نے 23 برس بعد انگلینڈ کو ان کے گھر پر شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ دراصل، بھارتی خواتین ٹیم مسلسل دوسرے برس انگلینڈ کے دورے پر پہنچی ہے۔ آخری بار یہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔ لیکن اس بار تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ India beat England by 88 runs to win second women's ODI and series
اس کے ساتھ سیریز میں بھارتی ٹیم نے 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ بدھ (21 ستمبر) کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے۔ اس جیت میں کپتان ہرمن پریت کور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔