بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ ٹیم کو 199 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ India beat England by 50 runs
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 19.3 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ India vs England first T20
بلے بازی کے بعد ہاردک نے گیند بازی میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور چار اوورز میں 33 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔