سلہٹ: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے اپنے 5ویں لیگ میچ میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ فتح کے لیے 160 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے شیفالی ورما اور دیپتی شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرمن پریت کور کی جگہ اسمرتی مندھانا نے ٹیم کی قیادت کی۔ بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اوپنر شیفالی ورما نے 55 رنز بنائے، جب کہ اسمرتی مندھانا نے 47 رنز بنائے۔ جمائما روڈریگز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ India beat Bangladesh by 59 runs in Women's Asia Cup
ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے باقاعدہ کپتان ہرمن پریت کور کے بغیر 59 رنز کی بڑی فتح درج کی۔ اس میچ میں کپتانی کر رہی اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کی شاندار شراکت کی بنیاد پر ٹیم نے 5 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ بھارت کی سخت گیند بازی کے سامنے میزبان ٹیم 7 وکٹوں پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ 59 رنز کی بڑی جیت کے ساتھ ٹیم نے اپنا دعویٰ مزید مضبوط کر لیا۔