حیدرآباد: بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 22 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے دو ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم کی کپتانی کے ایل راہل کریں گے جب کہ جڈیجہ نائب کپتان ہوں گے۔
ان دو میچوں میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے۔ پہلے دو میچوں کے لیے سلیکٹرز نے تجربہ کار آف اسپینر آر اشون کو بھی ٹیم میں منتخب کرکے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ یہ آف اسپنر ٹیم انڈیا کے ورلڈ کپ 2023 کے پلان میں شامل ہے۔جس کا مطلب ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں ابھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
تیسرے ون ڈے کے لیے دوسری ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور تمام سینئرز تیسرے ون ڈے میں واپس آجائیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے اور آخری میچ کے لیے اعلان کردہ دونوں ٹیموں پر ایک نظر :