اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان - ICC

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ(icc world test championship) کے فائنل میچ کے لیے ٹیم انڈیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مینک اگروال، کے ایل راہل اور شاردل ٹھاکر کو جگہ نہیں ملی۔

15 رکنی بھارتی اسکواڈ
15 رکنی بھارتی اسکواڈ

By

Published : Jun 15, 2021, 8:46 PM IST

رواں ماہ 18 جون سے انگلینڈ کے ساؤتھمٹن میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے کے لے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں 6 بلے باز، 7 گیند باز اور 2 وکٹ کیپرز کو جگہ ملی ہے جبکہ شاردل ٹھاکر، مینک اگروال اور کے ایل راہل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

15 رکنی بھارتی اسکواڈ

بلے بازوں میں کپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان اجنکیا رہانے، روہت شرما، ہنوما وہاری، شبھمن گل، چیتیشور پجارا جبکہ رشبھ پنت اور ردھیمان ساہا کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گیند بازوں میں محمد سمیع، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، امیش یادو کا نام ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون کو جگہ ملی ہے۔

بھارت کے 15 کھلاڑیوں میں شبھمن گل، رشبھ پنت اور محمد سراج ہی نئے اور نوجوان کھلاڑی ہیں بقیہ تمام کھلاڑی سینیئر ہیں۔

  • بھارتی اسکواڈ:

وراٹ کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، روہت شرما، شبھمن گل، چیتیشور پجارا، ہنوما وہاری، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، ردھیمان ساہا(وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سمیع، امیش یادو اور محمد سراج۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details