ہرارے: شاردول ٹھاکر (تین وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کے بعد سنجو سیمسن (43 رن) اور شیکھر دھون (33 رن) کی شراکت کی بدولت بھارت نے ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر اور سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی۔IND vs ZIM 2nd ODI
زمبابوے نے بھارت کو 50 اوور میں 162 رن کا کم ہدف دیا تھا جسے کے ایل راہل کی ٹیم نے 25.4 اوور میں حاصل کر لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور تیز گیند بازوں نے کچھ ہی دیر میں ٹاپ آرڈر کو پویلین بھیج دیا۔ جہاں ٹھاکر نے کائیا (16) اور کپتان ریگیس چکابوا (2) کی وکٹیں حاصل کیں، وہیں محمد سراج نے ٹی کائٹانو (7) اور پرسدھ کرشنا نے ویسلے مادھویرے (2) کی وکٹیں لیں۔
سکندر رضا اور سین ولیمس کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت اچھی چل رہی تھی لیکن کلدیپ یادیو نے رضا (16) کو آؤٹ کر کے اس کا شراکت کو توڑ دیا۔ زمبابوے کی آدھی ٹیم کے پویلین جانے کے بعد ولیمس نے ریان برل کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور ٹیم 161 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ولیمس نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے جبکہ برل 47 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارتی ٹیم میں دیپک چہار کی جگہ آنے والے شاردول ٹھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات اوور میں 38 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں صرف 16 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ دیپک ہڈا، اکشر پٹیل، کرشنا اور یادو نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جب بھارت 162 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آیا تو گل کی جگہ کپتان راہل اوپننگ کرنے آئے۔ راہل ایشیا کپ سے قبل وکٹ پر وقت گزارنا چاہتے تھے لیکن وکٹر نیوچی کی گیند نے ان کا ارادہ خاک میں ملا دیا اور وہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔