اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میں وہ حاصل کرنا چاہتا ہوں جو جنوبی افریقہ میں کسی نے نہیں کیا: روہت شرما - باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ

IND vs SA 1st Test ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہے گی۔ ٹیسٹ سے پہلے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایک ٹیم لیڈر کے طور پر میں یہاں وہ حاصل کرنا چاہتا ہوں جو ابھی تک ٹیم انڈیا نے حاصل نہیں کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 8:07 PM IST

سنچورین: جنوبی افریقہ کے سنچورین پارک میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ ٹیسٹ میچ سے پہلے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایک لیڈر کے طور پر میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری ٹیم وہ حاصل کرے جو ماضی میں جنوبی افریقہ میں دوسری بھارتی ٹیمیں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کو 1992 میں پہلی ٹیسٹ سیریز کے بعد سے جنوبی افریقہ میں کبھی بھی کامیابی نہیں ملی۔ بھارتی ٹیم منگل سے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ روہت نے میچ سے پہلے منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ میں وہ حاصل کرنا چاہتا ہوں جو دنیا کے اس حصے میں کسی نے حاصل نہیں کیا ہے۔ روہت اپنے کرکٹ مستقبل کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ وہ صرف کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے کو ظاہر کیے بغیر کہا کہ میرے اندر جو بھی کرکٹ باقی ہے میں اس کو کھیلنا چاہتا ہوں۔ کے ایل راہل سے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کرنے کی امید ہے لیکن کپتان نے کہا کہ یہ وکٹ کیپر بلے باز پر منحصر ہوگا کہ وہ پانچ روزہ فارمیٹ میں کتنی دیر تک وکٹ کیپنگ کرنا چاہتے ہیں۔ روہت نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کے ایل راہل کتنے عرصے تک وکٹ کیپنگ کرنا چاہیں گے لیکن وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ونڈے ورلڈ کپ کے ہیرو محمد شامی ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور روہت نے اس تیز گیند باز کی عدم موجودگی کو ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ شامی نے گزشتہ سالوں میں ہمارے لیے کیا کیا ہے، وہ بہت یاد آئیں گے۔ ان کی جگہ کسی کو کھلانا پڑے گا لیکن یہ ہمارے لیے آسان نہیں ہوگا۔ اس سے قبل ان دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی جبکہ ونڈے سیریز میں بھارت نے دو ایک سے جیت درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details