اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 بارش کی وجہ سے پاک بھارت کا میچ آج ختم، کل ریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا - پاکستان اور بھارت

بھارت پاکستان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 مرحلے میں مدمقابل ہیں۔ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا تھا، لیکن بارش اتنی زیادہ ہوئی کی دوبارہ کھیل شروع نہ ہوسکا اور اب یہ میچ پیر کو ریزرو ڈے پر سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اِس وقت بھارت24.1 اوورز میں دو وکٹ کھو کر 147 رنز بنا لیے تھے۔ IND vs PAK

IND vs PAK: Pakistan wins toss and elects to field first in Asia Cup 2023
پاک بھارت کے دوسرے میچ میں بھی بارش کا خلل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 2:50 PM IST

Updated : Sep 10, 2023, 9:04 PM IST

کولمبو: ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 مرحلے کا تیسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا۔ یہ میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ایک بار پھر بارش نے میچ کو روک دیا ہے۔ اس وقت بھارت24.1 اوورز میں دو وکٹ کھو کر 147 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیا ہے۔ وہیں بھارت کی سلامی جوڑی روہت اور گل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے سو رنز کر شراکت داری کی اور دونوں بلے بازوں نے نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ کے ایل راہل اور وراٹ کوہیلی کریز پر موجود ہیں۔

روہت شرما نے آوٹ ہونے سے پہلے 49 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چار چکھے بھی شامل ہیں وہیں شبھمن گل نے 52 گیندوں پر 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں انھوں نے 10 چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانن سے شاداب اور شاہین کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ٹاس کے بعد روہت نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر بلے بازی کرنا چاہتے تھے اور تمام میچز ہمارے لیے اہم ہیں۔ اس وقت کولمبو میں صبح سے دھوپ کِھلی ہوئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج یہاں 90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

بھارت کی پلینگ الیون:روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، جسپریت بمراہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج اور کلدیپ یادو۔

پاکستان کی پلینگ الیون: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

Last Updated : Sep 10, 2023, 9:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details